سکھر میں سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو نظرانداز کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سڑک نہیں، ان سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، انڈس ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویزن کے مطابق سکھر ڈویزن کے تین اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں عوام پر بجلی کا بوجھ کم کرنے کے لیے سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سکھر میں اسپورٹس کمپلیکس میں محکمہ توانائی کے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کل اور آج سندھ کے ہائی ویز پر سن، قاضی احمد اور رانی پور کے قریب افسوس ناک حادثات ہوئے ہیں جس میں بہت سی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو نظرانداز کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سڑک نہیں، ان سڑکوں کی اتنی بری حالت ہے کہ حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے پچھلے 8 سالوں سے اس پر کام مکمل نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈس ہائی وے کی تعمیر مکمل کی جائے اور نیشنل ہائی وے کو بہتر کیا جائے تاکہ قیمتی جانیں محفوظ بنائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا سولرائزیشن پروگرام 2012ء میں شروع کیا گیا، 2012ء میں جب میں وزیر توانائی تھا اس وقت ضلع سانگھڑ کے کھپرو تعلقہ کے بارڈر کے گاؤں والوں سے بات ہوئی، اس وقت گاؤں والوں نے بتایا کہ بارڈر کے اس پار انڈیا میں بتیاں جلتی ہیں جس سے ہم فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کے بعد ان دو گاؤں کو سولرائیز کر کے اس پروگرام کا آغاز کیا، اس کے بعد ضلع تھرپارکر میں جو اسکول گرڈ سے دور ہیں ان کو سولرائیزڈ کیا، لیکن سولرائزیشن پروگرام میں تیزی تب آئی جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ویزن دیا کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈال سکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سولر پینلز پروگرام کا  سکھر ڈویژن میں آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد ہے کہ مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ میں عوام ریلیف دیا جائے، سکھر ڈویژن میں یہ پروگرام ہینڈز اور ایس آر ایس او سے مل کر کیا جا رہا ہے، 50 ہزار سولر پینلز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ایک دو روز میں مزید 50 ہزار سولر پینلز پہنچ جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ مزید 1 لاکھ سولر پینلز مارچ تک پاکستان پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید 5 لاکھ سولر ہون پینلز کے فنڈز دیئے ہیں، اس پر بہت کام ہوچکا ہے، اس کے تحت بھی بہت جلد سولر پینلز کی تقسیم کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ کیا تھا کہ غریب لوگوں کے گھروں میں گرین انرجی پہنچاؤں گا، جو انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا ہے۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان، ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سید جاوید حسین شاہ، ایم پی اے ہالار خان وسان، ایم پی اے سید فرخ شاہ، نواب وسان، چیف ایگزیکٹو آفیسر سرسو ڈتل کلہوڑو، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہینڈز ڈاکٹر تنویر و دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سولر پینلز کہ چیئرمین سندھ حکومت شاہ نے کہا حکومت نے کا آغاز ہائی وے کیا ہے

پڑھیں:

 بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

شاہد سپرا:لیسکو  سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 35 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایس ڈی او جیا بگا آصف خان کے مطابق بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے میٹرز اتار لیے گئے۔ پکڑے گئے افراد میں ٹیوب ویل صارفین بھی شامل ہیں، جو بڑی مقدار میں بجلی چوری کر رہے تھے۔

اسرائیلی جارحیت کیخلاف 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

ایکسئین رائیونڈ ڈویژن علی رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان پر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی اسمارٹ سڑک جو بجلی بھی پیدا کرےگی
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے: شازیہ مری
  •  بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے، شازیہ مری
  • کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • عالمی برادری مودی حکومت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے
  • انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان، کیا بھارت یکطرفہ اقدام کا حق رکھتا ہے؟
  • امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ