Jasarat News:
2025-05-29@15:55:04 GMT

میئرحیدرآباد کا اظہارتعزیت

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سندھی زبان کے معروف شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی اپنی زندگی میں ادب اور ثقافت کے لئے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ پاک مرحوم آکاش انصاری کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عراقی قونصل جنرل کی شیخ الجامعہ کراچی سے ملاقات

عراقی قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کہا ہے کہ اب عراق جانے کے لیے ویزا کی درخواست اسلام آباد میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جلد ہی جمہوریہ عراق کا قونصل خانہ کراچی سے ویزوں کا اجراء شروع کر دے گا اور دلچسپی رکھنے والے افراد کراچی سے ہی یہ سارا عمل مکمل کر سکیں گے۔

عراقی قونصل جنرل نے یہ بات پیر کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات میں کہی۔ 

اس موقع پر جمہوریہ عراق کے سفارتی اتاشی عماد یاسین، صباح فراج اور پروٹوکول آفیسر عبدالغفار بنگلانی بھی موجود تھے۔ 

ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو عراق کے تعلیمی نظام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں تقریباً 0.2 ملین عراقی نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے جامعہ کراچی اور بغداد یونیورسٹی اور عراق کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

عراقی قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ جامعہ کراچی کی فیکلٹی کے وسیع تجربے سے عراقی نوجوانوں کو اے آئی اور دیگر شعبہ جات میں بہت کچھ سیکھنے کے مواقع میسر آسکیں گے، عراق بلا شبہ تاریخ اور ثقافت کے حامل ممالک میں سے ایک ہے اور اس کا تعلیمی نظام بھی دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو گا کہ پاکستانی اور بالخصوص جامعہ کراچی کے طلباء مزید تعلیم کے لیے عراق جائیں اور عراقی طلباء یہاں سیکھنے اور حصول علم کے لیے آئیں۔

ڈاکٹر ماہر مجہد جیجان نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی جگہ کا ان کا پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی نے تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کریں گے تاکہ ہم عراقی طلباء کے لیے اپنے دروازے کھول سکیں۔ 

 ڈاکٹر خالدعراقی نے عراقی قونصل جنرل کو بتایا کہ بہت سے افریقی اور ایشیائی طلباء جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم ہیں اور اب غیرملکی طلبہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی داخلہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی طلباء کی شمولیت سے کیمپس یقیناً عراق کی ثقافت، تاریخ سے روشناس اور تعلیمی پس منظر کے بارے میں بہت کچھ سیکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ، فوری الیکشن کا مطالبہ
  • پی سی بی کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم فٹبال فیڈریشن سے وابستہ ہوگئے
  • صوبائی وزیر صحت سے گیٹس فاؤنڈیشن وفد کی ملاقات، انسدادپولیو مہم کے بارے آگاہ کیا
  • آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ”ہلال ٹاکس 2025“ پروگرام کا آغاز
  • ایک بٹن دبائیں گے تو انڈیا کے ڈیم اڑ جائینگے، ڈاکٹر ثمر مبارک
  • یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول 101سالوں سے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خدمات انجام دے رہا ہے.صدرٹرمپ
  • ’یوم تکبیر‘ ’تحفظِ پاکستان‘ کے باب میں ایک عظیم سنگِ میل
  • قتلِ ناحق اللہ کے نزدیک ناقابل معافی جرم ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
  • کوہاٹ، آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس
  • عراقی قونصل جنرل کی شیخ الجامعہ کراچی سے ملاقات