جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورو شہر میں بے امنی نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔جامشورو میں عام لوگوں)جن میں چرسی،موالی بھی شامل ہیں (نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے اور شہریوں کی جانب سے اسلحہ کے خو ف کے پیشِ نظر اپنے آپ کو لْٹیروں کے سْپرد کردینے سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بے اِنتہا بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ شب جامشورو میں پولیس وردی میں ملبوس 125موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے لوگوں کی سامان کی چیکنگ، کاغذات چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو دھر لیا، اْس کی جانب سے غلط قسم سی حرکات اور کھلے عام پیسوں کی طلبی پرشہریوں کی جانب سے اْس کے مشکوک ہونے پر اْس سے شناخت اور معلومات لیں تو وہ منت ترلوں پر آکر شہریوں کے پیروں پر گِر کر معافی طلب کرنے لگا،اِس دوران اْس نے اپنا نام سہیل مسیح اور جامشورو لمس کالونی کا رہائشی بتایا۔بعد اْزاں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر علا قہ پولیس کے حوالے کردیا۔ اِس واردات پر سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جامشورو شہر میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہونے لگی ہیں، جو کہ پولیس کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہوسکتی ہیں، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔جبکہ گزشتہ دو روز قبل جا مشو رو پولیس اسٹیشن کے قریب مین سینڈوز روڈ پرڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو کے سینئر صحافی کے بھا ئی اظہر خان جو کہ خود بھی ملٹی میڈیا سے وابستہ ہیں، اْن سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر جارہے تھے۔ ایک دوسری واردات میں جامشورو تاجر برادری کے یونین رہنما عبدالرحیم جمالی سے اسلحہ کے زور پر اْن کو یرغمال بناتے ہوئے اْن سے مو ٹر سائیکل، موبائل فون، اور نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے تھے۔جامشورو میں جرائم کے بے قابو واقعات پر جامشورو شہری ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماربنواز ابڑو اور دیگررہنماؤں نے سخت تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف

علامتی تصویر۔

میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے  زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار

سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایس پی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو مخبری کرنے والے موبائل ڈرائیور کو برطرف اور ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ زیر حراست چار ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کرا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر شہریوں سے دھوکا دہی، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ہمت ہے توپکڑ کردکھائو،معروف ٹک ٹاکرکا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار