پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔
سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کے لیے سیاحت ناگزیر ہے۔
وادی نیلم آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر عمل جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے، مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
مریم اورنگزیب—فائل فوٹوسینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعملپنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے مکمل طور پر ہٹا کر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔