پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پو شیدہ ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے،پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے ما لامال ملک ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پو شیدہ ہے، پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے، پنجاب کے خوبصورت سیا حتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں، معیشت ، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کےلئے سیاحت ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے مری،گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی،مری کوعالمی معیار کا سیاحتی مقام بنا نے کے لئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد جاری ہے ،سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت کےلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں،سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے ،مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں سیاحت مریم نواز
پڑھیں:
نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں غریب اور کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے کا مستقل خاتمہ کر دیا، نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے قبضہ مافیا کا ہمیشہ کے لیے راستہ روک دیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ماضی میں 40، 40 سال تک زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں چلتے رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے جبکہ اب اس آرڈیننس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے نظام کو حقیقت میں "ریاست ہو گی ماں" کے تصور پر استوار کر رہی ہیں، جہاں عوام کے حقوق کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور کمزور طبقے کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور گورننس کا جو نیا رجحان متعارف کروایا گیا ہے، وہ اب دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے روزانہ نئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہی ہیں اور صوبے کے تمام منصوبوں میں وسائل کا درست استعمال، میرٹ اور شفافیت حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔