کاجول کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ سے اجے دیوگن غائب کیوں؟ صارفین کی قیاس آرائیاں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔
14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کاجول نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں۔
Happy Valentine’s Day to myself…I Love You! ????#selflove #the #greatest #love #of #all pic.
— Kajol (@itsKajolD) February 14, 2025
دوسری جانب بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنی اہلیہ کاجول سے اظہار محبت کیا اور اپنی اور کاجول کی پرانی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع سے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اپنا دل کس کے ساتھ بانٹوں گا اور آج تک یہ وہی ہے، میرا ویلنٹائن آج بھی اور ہر دن۔
Figured early on who to share my heart with… and till date, it remains the same! My #Valentine today & everyday ❤️ @itsKajolD pic.twitter.com/6NjIslxbBh
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) February 14, 2025
ویلنٹائن ڈے پر دونوں کی شیئر کی گئی پوسٹس میں فرق نے سوشل میڈیا پر بہت ساری قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اجے نے کاجول کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جبکہ کاجول نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آج کل کی شادیاں واقعی خوفناک لگتی ہیں۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید اجے دیوگن ہمیشہ کاجول کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور کبھی انہیں مبارکباد نہیں دیتے اس لیے وہ یہ پوسٹ کر رہی ہیں کیونکہ اداکارہ پریشان ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ کاجول نے ’سوشل میڈیا سے بریک‘ کیوں لی؟
اجے دیوگن اور کاجول، جو پہلی بار 1995 میں اپنی فلم “ہلچل” کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے، 24 فروری 1999 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کے دو بچے ہیں بیٹی نیسا (جو 2003 میں پیدا ہوئی) اور بیٹے یوگ (جو 2010 میں پیدا ہوئے)۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن نے حال ہی میں 80 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’آزاد‘ میں کام کیا جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی جبکہ کاجول نے نیٹ فلکس کی سنسنی خیز فلم ’دو پتی‘ میں کام کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجے دیوگن کاجولذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن کاجول کو ویلنٹائن ڈے اجے دیوگن کاجول نے لکھا کہ
پڑھیں:
زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
گریما گارگ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ زوبین کا آخری خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ یہ فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
پوسٹ کے ساتھ گلوکار کی اہلیہ نے جذباتی پیغام بھی لکھا ’تم نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے جو خطوط لکھے، ان کے ہر لفظ میں محبت جھلکتی ہے۔ مگر میرے دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے19 ستمبر کو کیا ہوا؟ کیسے اور کیوں؟ جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے، سکون نہیں مل سکتا‘۔
زوبین گارگ کے ہاتھ سے لکھے گئے اس خط میں تحریر تھا: ’’ذرا انتظار کرو، میری نئی فلم آنے والی ہے۔ ضرور دیکھنے آنا۔ محبت کے ساتھ، زوبین دا۔‘‘
یا علی مدد علی گانے سے مشہور گلوکار کے مداح اس خط کو اور زوبین کی اہلیہ کے پیغام کو پڑھ کر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جس کی تاحال تحقیقات جاری ہیں اور گلوکار کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زوبین کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔