چیمپیئنز ٹرافی؛ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو کون سی سفری سہولیات فراہم کرے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد پہنچائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی آئی اے چیمپیئن ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں
دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں میزبان ٹیم اور دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
افتتاحی میچ مقامی وقت کے مطابق دو پہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
فائل فوڑوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔
اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔