چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اٹلی سے دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے، وزیردفاع
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘ کے قیام کا اعلان کیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے دیہاتی بہن بھائی نے اٹلی کی معروف یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیسے حاصل کی؟
اطالوی سفیر نے کہاکہ پاکستانی برادری اٹلی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اطالوی سفیر جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس عدالتی تعاون ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس عدالتی تعاون ملاقات وی نیوز چیف جسٹس
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسحاق ڈار کی آمد پر امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، اور معدنی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
علاقائی امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی رہنماؤں کی جانب سے عالمی امن کے فروغ میں ادا کیے گئے کردار کو سراہا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں امریکہ کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی و علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان-امریکا تجارتی مذاکرات میں جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان کو امریکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے ایک پرکشش منزل قرار دیا اور دونوں ممالک کے مفادات و نظریات میں ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دونوں ملکوں کے درمیان پُل قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باقاعدہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاک امریکا تعلقات مارکو روبیو