مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔
سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔