نجی معیشت کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں، اور نجی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔صدر شی نے کہا کہ ہمیں اپنے اعتماد کو مضبوط رکھنا چاہیے اور نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نجی شعبے کے کاروباری ادارے اور کاروباری افراد چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں نئی اور مزید بڑی خدمات سرانجام دیں گے۔
چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی نجی معیشت نے کافی حد تک وسعت اختیار کر لی ہے اور اس کا حجم بہت زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نظام کئی پہلوؤں سے نمایاں فوائد رکھتا ہے۔ سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کا نظام اور چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ قانونی نظام مسلسل بہتر ہو رہا ہے، جو نجی معیشت کی ترقی کو مزید مضبوط تحفظ فراہم کرے گا۔
صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس وقت نجی شعبے کی ترقی میں کچھ مشکلات اور چیلنجز مقامی اور عارضی ہیں جن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی قوت کو برقرار رکھنا، ترقی کے اعتماد کو بڑھانا اور کوششوں کے ذریعے جیت کی روح کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پالیسی اقدامات کو مضبوطی سے نافذ کرنا موجودہ وقت میں نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کا اہم کام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروباری ترقی کی اندرونی قوت سب سے اہم ہے۔
سمپوزیم کے دوران، ہواوے، بی وائے ڈی، نیو ہوپ، شنگھائی ویل سیمی کنڈکٹر کمپنی لمیٹڈ، ہانگ چو یوٹری ٹیکنالوجی، اور شیاؤمی ٹیکنالوجی سمیت 6 نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے تقاریر کیں اور نجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز اور مشورے پیش کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
ویڈیو گریب۔امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے 23 اور 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی، جہاں اقتصادی صورتحال، کاروباری ماحول، آئی ایم ایف پروگرام، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید بہتری کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔
امریکی ناظم الامور کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ امریکا کےلیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔
امریکی ناظم الامور بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے موجود مواقع پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانے پر زور دیا گیا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکن بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں توجہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور اسکی برآمدی صلاحیت پر مرکوز رہی۔
نیٹالی بیکر نے کہا کہ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، خود مختار اور مسابقتی اصولوں پر مبنی تجارتی منڈیوں پر منحصر ہے، جہاں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کر سکیں۔
امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر کے اس دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے شعبوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے نئے مواقع کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں، جو دونوں ممالک کو مزید مضبوط، محفوظ اور خوشحال بنائیں گے۔