لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوز ایجنسی ۔ 17 فروری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اورقرض حاصل کرنے والوں کے لئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے، قرض لیں اور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبار ک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر رہے ہیں۔ 33 لاکھ خاندانوں کو رمضان المبارک میں 10ہزار روپے گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔

(جاری ہے)

لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔اب بھی ملک نے ترقی نہ کی تو نوجوان طبقہ امید چھوڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کر چکی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کے استحکام کے لئے بلاسود قرضے ضروری ہیں۔سات سال بیمار معیشت رہی اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔ ملکی اکانومی اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا پورا کیا، معاشی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج پھر ایسا دن آیا کہ نوازشریف کی بیٹی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور میڈیا کے لوگ کہتے پنجاب میں اتنے زیادہ منصوبے کیسے لانچ کیے۔ آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کو مختصر مدت میں لانچ کیا گیا، ایک ماہ میں قرضے مل رہے ہیں۔ آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ سکیم لون پر ایک روپیہ بھی سود نہیں لیا جائے گا۔ 10لاکھ سے تین کروڑ روپے تک آسان کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرض حاصل کرنے کے لئے آسان کاروبار کارڈ کے کوئی مشکل شرائط اور لمبی چوڑی معلومات نہیں لی گئی۔ قرض حاصل کرنے والوں بات چیت کرنے پر پتہ چلا کہ 100فیصد میرٹ پر قرض ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر انڈسٹری  چوہدری شافع حسین، سیکرٹری انڈسٹری، سمال انڈسٹریز فنانس کارپوریشن، پنجاب بینک اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

بینک آف پنجاب کے چیئرمین ظفر کو آسان کاروبار سکیم جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ دنیا بھر میں پرائیویٹ ادارو ں کو لون دینے سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے اندر پاکستان کی معیشت اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر ہورہی ہے۔ ملک میں مہنگائی کم ہونے سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے۔ جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی تو مہنگائی 38فیصد مہنگائی تھی اب چار فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔

تمام صوبوں کی نسبت پنجاب میں آٹے کی قیمت سب سے کم ہے۔ ہر روز آٹے اور روٹی کی قیمت کے بارے میں معلوم کرکے سوتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ہونے والی مہنگائی سے لوگوں کے معیار زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔اگرپاکستان اور پنجاب نے ترقی کرنی ہے تو لوگوں کو قرض فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ آسان کاروبار کے لئے ہمارے پاس دیگر منصوبوں کی طرح بہت سی ایپلی کیشن موصول ہوئی۔

آسان کاروبارکارڈ کے لئے ایک لاکھ 85 ہزار اور50 لاکھ اور تین کروڑ آسان کاروبار فنانس کے لئے 71/71ہزار درخواستیں ملی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بینک آف پنجاب سے ہر روز قرض حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھوں گئی۔اکانومی کا دارومداور سمال میڈیم انٹر پرائز پر ہوتے،بڑا کاروبار ہر کوئی نہیں کرسکتا۔ آسان کاروبار سے قرض حاصل کرنے والے دنوں میں ترقی کریں گے اور دوسرے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے۔

کتنی کالز آئی کہ باہر نکلو، گھیراؤ کرو، جلاؤ کرو پنجاب بھر سے ایک فرد نہیں نکلا، کے پی کے سے صرف سرکاری ملازمین کو نکالا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لوگ جلاؤ گھیراؤ، فتنہ فساد سے تنگ آچکے ہیں۔ لوگوں نے اپنے گھر کا کچن، بچوں کا پیٹ پالنا اور بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔  ایک سال کی مدت میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے۔

جو طبقہ 38پر مہنگائی کو لیکر گئے جبکہ نوازشریف کے دور میں یہی مہنگائی صرف دو سے تین فیصد تھی۔فتنہ فساد کی حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں خودکشی کرنے پر مجبور تھے۔ حکومت میں آئے تو معیشت کو ڈوبا دیا، انٹرنیشنل کمپنیوں نے سب کچھ سمیٹا اور واپس اپنے وطن چلے گئے۔ حکومت میں تھے تو پاکستان کی معیشت، غریب لوگوں اور جب حکومت نہیں رہی تو اپنی ہی پارٹی کے لوگوں سے لڑ رہے ہیں۔

بجلی کی قیمتیں کو قابو کرنا بہت مشکل تھا لیکن حکومت نے بجلی کی قیمت کم کی ہے۔ پورے پنجاب میں 700 سے زائد سڑکیں بن رہی ہیں۔ کوئی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے کونسی قوم سے ترقی کرتی ہے۔اگر سڑک بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی تو کیا جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس والوں پر ڈنڈے مارنے سے ترقی ہوتی ہے۔ دس شہروں میں گئی جو محبت پنجاب کے عوام اور طلبہ کی طرف سے دی گئی وہ قابل یقین تھا۔

میڈیا اور اپوزیشن کو دعوت دیتی ہوں کہ کبھی کسی پروگرام میں میرے ساتھ شرکت کریں کس طرح لوگ ہمیں محبت دیتے ہیں۔سڑکوں کے ذریعے ہی اپنی اشیا منڈیوں تک لیکر جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی تیاریخ میں پہلی بار 27الیکٹرک بسیں لیکر آئے اور500بسیں پر کام جاری ہے، ٹرام کا منصوبہ پر غور کیا جارہا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صبح سویرے شہروں اور دیہات میں کام ہورہا ہے۔

دیہاتی اور اربن ایریاز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کوڑا کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم میں 13ہزار افراد کو قرض دیا جا چکا ہے۔ سوشل میڈیا  پر ویلڈنگ کرنے والے شخص نے قرض ملنے کا بتایا۔ بغیر کسی سیاسی وابستگی کے میرٹ پر پنجاب کے شہریوں کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض دیا جارہا ہے۔رواں ماہ کے آخر تک اپنی چھت،ا پنا گھر پروگرام کے تحت 20ہزار لوگوں کو قرض دیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 14ہزار ماہانہ قسط ہے کرایہ بھی اتنا ہی ہوتا، چند سال بعد گھر اپنا ہوجائے گا۔ایک ساتھی وزیراعلیٰ نے سکیم کی کاپی مانگی میں نے کہا جو بھی چاہیے بھیج دیں گے، مجھے خوشی ہوگی۔ کاروبار کرنے کے لئے اس سے بہتر وقت آیا ہے نا آئے گا۔ آسان کاروبار کے لئے بزنس پلان بھی دیں گے۔

کسان کارڈ کے ذریعے لوگ 50ارب روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔کام ہورہا ہے تو کاشتکاروں نے 50ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔کسان کارڈ کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ کرنا پڑی۔ تیس ہزار بچوں کو ہونہار سکالر شپ مل چکاہے۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے بچوں کو بھی ہونہار سکالرشپ مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 700 روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کا کل افتتاح ہوگا۔

گھر بیٹھے باتیں کرنا او رگالیاں دیناآسان ہے، کام کرنا مشکل ہے۔ مخالفین کی بد زبانی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، وقت نے پلٹا کھایا اب وہ اڈیالہ جیل میں بند ہے۔ میرے پاس مخالفین کے کھانے، اے سی بند کرانے کا وقت نہیں، عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔نوازشریف نے کہا تھا کہ ایک کی بجائے جیل میں انہیں دو دو اے سی لگوادیں۔ خالی تقریریں، نعرے اور گالم گلوچ سے پیٹ نہیں بھر سکتا۔

شہباز شریف صاحب نے محنت کرکے عالمی برادری میں مقام بنایا۔ کفر ٹوٹا، خدا خدا کر کے پاکستان میں چیمپئن ٹرافی، ہارس اینڈ کیٹل شو اوردیگر تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات میں ہر روز سٹیڈیم بھراہوتا ہے، سکیورٹی ٹھیک نہ ہونے کا بیانیہ بالکل غلط ہے۔ دعا ہے ا للہ تعالی قرض حاصل کرنیوالے سب بھائیوں کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نوازشریف نے کہاکہ اور آسان کاروبار کارڈ مریم نوازشریف نے کہا آسان کاروبار فنانس انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت اپنی چھت رہے ہیں کارڈ کے کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔

 بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے سنجاوی میں اتوار کو اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں، وسائل کی کمی ہو تو پیدل بھی عوام تک پہنچوں گا.انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور مسائل سب کے سامنے ہیں مگر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو یقینی بنانا ہے, جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے سنجاوی کو ترقی کے نقشے پر نمایاں کرنے کیلئے فوری طور پر کئی بڑے اعلانات کیے جو علاقے کی صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کو انقلابی تبدیلی دیں گے۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سنجاوی کو 20 بستروں پر مشتمل مثالی طبی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسپتال کو بیکڑ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال بنایا جائے گا۔

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

اس موقع پر اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کی فوری سہولیات کیلئے ہدایات جاری کیں تعلیم کے شعبے میں سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کیلئے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر اور دو بسوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج زیارت میں سنجاوی کے طلبہ کیلئے دو نئے بلاکس اور چار بسوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیارت کے 14 غیر فعال اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مکمل طور پر فعال ہوں گے جبکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی جائے تو فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔

شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں

سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے عوامی مطالبے پر سنجاوی میں چار نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے، بائی پاس اور نشاندہی کردہ 15 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا۔

انہوں نے افسران و اہلکاروں کیلئے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کیا، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیرپا امن کیلئے ضروری ہے لینڈ سیٹلمنٹ کے عمل کا آغاز کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے کہا کہ سنجاوی کیلئے یہ عمل فوری شروع ہوگا جبکہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرنو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سنجیدہ غور جاری ہے ۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

اجتماع سے قبل وزیراعلیٰ نے استحکام پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا وعدہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان ڈمر، پارلیمانی سیکریٹری ولی محمد نورزئی، سردار کوہیار خان ڈومکی اور میر اصغر رند سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنجاوی پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے پرتپاک استقبال کیا عوام نے وزیراعلیٰ کے اعلانات پر زوردار نعرے بازی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اداکارہ خوشبو کا ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر یوٹرن، مداح حیران

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • حزب الله کو غیرمسلح کرنے کیلئے لبنان کے پاس زیادہ وقت نہیں، امریکی ایلچی
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری