پاکستان انٹرنیٹ کے کئی مسائل کا شکار، اسپیڈ کی بہتری کیلیے کوششیں جاری ہیں: شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ کے کئی مسائل ہیں اور دباؤ کی وجہ سے کبھی کبھی انٹرنیٹ مسائل ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں فائیو جی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسپیڈ کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں، دنیا کی سب سے بڑی سب میرین کیبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد آپریشنل بھی ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید سب مرین کیبل بھی پاکستان لائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے آغاز میں اسپیکٹرم کی نیلامی کریں گے،2030 تک دنیا میں فائیو جی کے باعث ایک کھرب تیس ارب ڈالر جی ڈی پی کی پیشگوئی ہے۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر آپریٹ کر رہا ہے، مستقبل میں پاکستان کو کنیکٹیوی میں بہتری کیلئے کام کررہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شزا فاطمہ
پڑھیں:
کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔