امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہوئی، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات
اس ملاقات سے قبل روبیو نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں تبادلہ خیال کیا۔
مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں منگل کے روز ریاض میں روسی اور امریکی حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اس اجلاس کو امریکا اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سعودی عرب میں ممکنہ سربراہی ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ریاض میں روسی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت یوکرین پر مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے
دریں اثنا امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ریاض پہنچ چکے ہیں تاکہ منگل کو ہونے والی ملاقات کی تیاری کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر پیوٹن ملاقات وی نیوز یوکرین جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد صدر پیوٹن ملاقات وی نیوز یوکرین جنگ امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد
پڑھیں:
سیکورٹی مسائل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر قطری و امریکی وزرائے خارجہ کی گفتگو
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ کا کہنا تھا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" اور ان کے قطری ہم منصب "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے آپس میں ملاقات کی۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزرات خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔ جس میں بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے امریکہ و قطر کے مابین سلامتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ، لبنان، شام اور مشرق وسطیٰ میں مسائل کا حل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور رہا۔ اس موقع پر مارکو روبیو نے افغانستان سے امریکی شہریوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اسی ملاقات کے حوالے سے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے مارکو روبیو کو اس بات کا یقین دلایا کہ ہم ایران اور امریکہ کے مابین تمام مسائل کے سفارتی حل کی مکمل حمایت کریں گے۔