پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا،سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا،نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی ۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوشحال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل اور وطن سے وفا کے نام ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
وقاص عظیم: چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ترقی نیا قرضہ لے کر یا پرانے قرضوں کی ری شیڈول سے ممکن نہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ قرضوں پر ملک کو چلانے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، قرضے عارضی معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں قرضہ آئی سی یو میں داخل معیشت کو محض سہارا دے سکتا ہے تاہم معاشی کامیابی کے لیے تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتوں کو چلانا اہم ہے۔
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
سابق نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں معیشت بنایا جا سکتا ہے ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کیلئے ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے۔
گوہر اعجاز نے تجویز دی کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کو علاقائی ممالک کی نسبت یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، معاشی خوشحالی کیلئے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی