Jasarat News:
2025-04-29@10:32:36 GMT

طالبان حکومت کا وفد پہلے سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد جاپان پر پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں۔ طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا‘ یہ دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے۔ افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دورہ عالمی سطح پر باوقار تعلقات قائم کرنے اور افغانستان کو “مضبوط، متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال” ملک بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز۔۔پاکستان ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیاء2کانائب صدرمنتخب، بھارت، جاپان، کویت اور دیگر ممالک  نے  نائب صدر منتخب ہونے والے پاکستانی ڈی جی میٹ کو مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ادارے ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی ریجنل ایسوسی ایشن ایشیاء 2کے انتخابات جنیواء میں 23اپریل کو ہوئے جس میں خطے کے 35ممالک نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔

سعودی عرب کے نمائندہ کو بلامقابلہ صدرمنتخب کرلیاگیا جب کہ نائب صدرکی نشست پر باقاعدہ الیکشن ہوا۔

عراق کے نمائندہ نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے، پاکستان کی جانب محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزاد خان نے الیکشن میں حصہ لیا اور سری لنکا کی جانب سے پاکستانی نمائندہ مہرصاحبزادخان کو تجویزکیاگیا۔

الیکشن کے دوران پاکستان کی مخالفت میں 4ووٹ کاسٹ ہوئے، بھارت، جاپان اور دیگرممالک کے نمائندوں کی جانب سے پاکستان کو مبارکباددی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مرونجے مہاپترانے پاکستانی ڈی جی میٹ کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد پیش کی۔

صاحبزادخان ڈبلیوایم او کی ریجنل ایسوسی ایشن کے18نائب صدرمنتخب ہوئے ہیں، ورلڈمیٹرولوجیکل ایسوسی ایشن ایشیاء ریجن میں پاکستان کے علاوہ چین، جاپان، سعودی عرب، روس، کویت،  قطر، یواے ای، عمان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا ،عراق ، مکاؤ سمیت 35ممالک شامل ہیں پاکستان1950سے ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا رکن ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ویزا فری انٹری ، بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • ترکیہ کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
  • حکومت عالمی فضا کو بھارت کے خلاف موثر استعمال کرے!
  • یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین، ترکیہ: سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کو عالمی سطح پر سراہا گیا
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
  • افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 عسکریت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
  • پہلے بقایاجات دو پھر میت لو، بھارتی اسپتال کا پاکستانی لواحقین کو جواب
  • پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب
  • بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ محسن نقوی