حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکار، میزبان و سیاست دان حمزہ علی عباسی اب نکاح خواں بھی بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق حمزہ علی عباسی شادی میں شریک متعدد افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور مائیک کا استعمال کرتے ہوئے نکاح پڑھا رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
اداکار کی اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ مداح و صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
صارفین کی ایک بڑی تعداد حمزہ علی عباسی سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ ان کا بھی نکاح پڑھائیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے سب کرنے کے بعد اب نکاح بھی پڑھانا شروع کر دیا ہے، اداکار کسی ایک شعبے کو تو چھوڑ دیں۔
کئی صارفین حمزہ علی عباسی کو ہینڈ سم مولوی قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اب اداکار کا نام مولانا حمزہ علی عباسی رکھ دینا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔