درِفشاں سلیم نے گلابی ساڑھی پہن کر سب کے ہوش اڈادیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم کی گلابی ساڑھی میں شیئر کی گئیں تصاویر فینز کو متوجہ کرتے ہوئے دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئیں۔درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔یوں تو درِفشاں سلیم کے متعدد ڈرامے کامیاب رہے لیکن انکو شہرت کے آسمان پر لے جانے والا ڈراما عشق مرشدثابت ہوا جس میں وہ بلال عباس کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں۔
درِفشاں کے دیگر مشہور ڈراموں میں بھڑاس جیسی آپکی مرضی پردیس ،جرم ،اور جدا ہوئے کچھ اسطرح شامل ہیں۔ان کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انکی شکل و صورت کی طرح انکا نام بھی حسین اور منفر ہے اور اس نام کی آج تک کوئی اداکارہ بھی نہیں آئی ہیں۔اداکارہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آئیں جس میں انہوں نے خوب سج سنور کر شرکت کی اور بھائی شادی میں رونق لگائی۔درِفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں وہ دلکش گلابی ساڑھی پہنی نظر آئیں۔شیئر کی گئی ریل میں درِفشاں سلیم کی تصاویر اورویڈیوز دونوں شامل ہیں اور دونوں ہی میں وہ اپنی خوبصورتی سے سب کی توجہ حاصل کرتی دکھ رہی ہیں۔
درِفشاں سلیم اس رِیل میں پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کی گلابی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جو انکے حسن کے ہم پلّہ ہی ہے۔ساڑھی پر کیا گیا کام چیخ چیخ کر یہ بتا رہا ہے کہ وہ ’میوز لکس‘ کا شاہکار ہے کیونکہ میوز لکس کے ملبوسات کی خاصیت اس بڑے نگوں اور ستاروں والا کام ہی ہے۔درِ فشاں سلیم کے اس لُک کو فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں انکے دیوانے تعریفی جملے بھی لکھتے دکھ رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فشاں سلیم
پڑھیں:
فلم اسٹار خوشبو خان نے اپنی زندگی کے دکھوں سے پردہ اٹھا دیا
کراچی(نیوز ڈیسک)فلم، ڈرامہ اور تھیٹر میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی معروف فلمی اداکارہ خوشبو خان نے پہلی بار اپنی نجی زندگی، دکھوں اور اندرونی کشمکش کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
وہ حال ہی میںایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں ان کی گفتگو نے شائقین کے دلوں کو چھو لیا۔
خوشبو خان نے بتایا کہ ان کا فنی سفر صرف 7 سال کی عمر میں شروع ہو گیا تھا، جب وہ بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے پر مجبور ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ، یہ میری پسند نہیں تھی۔ میں ہمیشہ سے ٹیچر بننا چاہتی تھی۔ لیکن مجھے شوبز میں دھکیلا گیا، اور یہ سب ایک معمول میں بدل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلسل کام کرتی رہیں اور اسی دوران اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیں، جس کا انہیں آج بھی شدید افسوس ہے۔
اداکارہ نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار قربانیاں دیں، چاہے وہ دوست ہوں، خاندان والے ہوں یا کوئی خاص شخص سب سے وفا کی، لیکن بدلے میں صرف دھوکہ ملا۔
میں نے سب کے لیے جیا، سب کی مدد کی، مالی طور پر بھی اور جذباتی طور پر بھی۔ لیکن جب مجھے ضرورت پڑی، سب نے منہ موڑ لیا۔ ان کا کہنا تھا۔
خوشبو خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔ وہ مہینوں اپنے کمرے میں بند رہیں، کسی سے بات نہیں کی، صرف روتی رہیں۔
اداکارہ نے کہ، مجھے لگتا تھا میں صرف تھکی ہوئی ہوں، لیکن دراصل میں ڈپریشن میں تھی۔ میں نے اس سے خود ہی لڑا، اور خود ہی نکلی، لیکن اس عمل میں اندر سے ٹوٹ گئی۔
خوشبو خان کی شادی معروف فلمی اداکار ارباز خان سے ہوئی ہے، اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔ اگرچہ ان کی ذاتی زندگی بظاہر خوشحال دکھائی دیتی ہے، لیکن انٹرویو میں سامنے آنے والی حقیقتیں بتاتی ہیں کہ وہ اندر سے ایک مسلسل جدوجہد سے گزر رہی ہیں۔
اداکارہ کی صاف گوئی اور دل کو چھو لینے والی گفتگو نے سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دی ہے۔ مداحوں نے نہ صرف ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ ان کے حوصلے اور ہمت کو بھی سراہا۔
مزیدپڑھیں:صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا