سعودی ولی عہد کی ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔
ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اہم ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ لاہور کے ہسپتال پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
 
 دو روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر رہنما بھی شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے تھے۔ رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کیلیے کردار ادا کریں۔