UrduPoint:
2025-11-03@18:14:49 GMT

امارات کے ریزیڈنسی پرمٹ سے متعلق گائیڈلائنز جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

امارات کے ریزیڈنسی پرمٹ سے متعلق گائیڈلائنز جاری

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گائیڈ لائنز میں رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے رہائشی اجازت نامے جاری کرنے، تجدید اور اس میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل خدمات اور آٹومیشن کے عزم کے مطابق ہے۔

اس حوالے سے اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پرمٹ جاری کروانے، اس میں تجدید یا ترمیم کے لیے درخواست دینے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپ کے ذریعے یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ضروری ہے، اس کے بعد درخواست دہندہ کو اس فرد کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے لیے سروس کی درخواست کی جارہی ہے، پھر مطلوبہ سروس کا انتخاب کرنا چاہیئے، ڈیٹا کا جائزہ لے اور اگر ضروری ہو تو اسے اپ ڈیٹ کرے، اس کے بعد قابل اطلاق فیس کی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے اجراء کی تصدیق درخواست میں رجسٹرڈ پتے پر ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہے، رہائش کی درخواست سے وابستہ ایمریٹس آئی ڈی کو حتمی قدم کے طور پر منظور شدہ کورئیر کمپنیوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے، رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی سروس آئی سی پی کے ذریعہ فراہم کردہ نیا رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی اجازت دیتی ہے، درخواستیں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز میں سرکاری کام کے اوقات کے دوران جمع کروائی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ سمارٹ سروسز سسٹم (ویب سائٹ اور سمارٹ ایپ) پر یہ سہولت 24/7 دستیاب ہے، تاہم اس سے مستفید ہونے کے لیے یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا لازمی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سروس غیر ملکی پیشہ ور افراد اور لیبر فورس کے لیے نیا رہائشی اجازت نامہ جاری کرنا آسان بناتی ہے، درخواست دہندگان کو اپنی درخواستیں منتخب سروس چینل کے ذریعے جمع کرانی ہوں گی اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں، ان مراحل میں درخواست کے ڈیٹا کا جائزہ لینا ضروری ہو تو اسے اپ ڈیٹ کرنا، اگر متعلقہ ڈیٹا شو نہ ہورہا ہو تو ضروری دستاویزات کو منسلک کرنا ہوگا، قابل اطلاق فیس کی ادائیگی، دستیاب چینلز کے ذریعے اپنی درخواست کا سراغ لگانا، درخواست جمع کرانے سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر حتمی آؤٹ پٹ وصول کرنا شامل ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہائشی اجازت کے ذریعے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔

او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔

سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  •  اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق اہم حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری