رجب طیب اردوان انٹرچینج 94 روز میں مکمل کیا،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کر یں گے ۔
رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کرینگے۔اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔
گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر منصوبہ 94 روز میں مکمل کیا، اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔