مصطفیٰ قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔
ملزم ارمغان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دو گھنٹے پہلے ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، وہاں معائنہ بھی ہوا ہے، طبیعت ٹھیک تھی۔
عدالت نے کہا کہ میڈیکل معائنہ تو ہو چکا ہے۔
کمرۂ عدالت میں پولیس اہلکاروں نے ارمغان کو ہوش میں لانے کی کوشش کی، جس کے بعد ارمغان کو کمرۂ عدالت میں صوفے پر لٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت میں ارمغان کو
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔