ٹیسلا کی بھارت میں انٹری، بھرتیوں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین ادارے کی بھارت میں انٹری کی راہ اب مکمل طور پر ہموار ہوچکی ہے۔
کاروباری دنیا کی معروف ویب سائٹ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے بھارت میں 13 طرح کی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں کسٹمر فیسنگ اور بیک اینڈ رول بھی شامل ہیں۔ جاب پوسٹنگز پیر کو لِنکڈ اِن پر نمودار ہوئیں۔ سروس ٹیکنیشین اور ایڈوائزری کردار ادا کرنے والوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہیں ممبئی اور دہلی میں تعینات کیا جائے گا۔
ماضی میں ٹیسلا کے مالک نے بھارت کی مارکیٹ میں انٹری کی خواہش کئی بار ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اس لیے اُس میں بھرپور دلچسپی لی جاسکتی ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کیونکہ ایلون مسک کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھرتیاں شروع کردی گئی ہیں۔ بھارت نے 40 ہزار ڈالر سے زائد مالیٹ کی الیکٹرک کارز پر درآمدی ڈیوٹی 110 فیصد سے گھٹاکر 70 فیصد کردی ہے جس کے نتیجے میں ٹیسلا اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھارت کی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بھارت میں کا اعلان نے بھارت
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں چوہے کی انٹری، سائلین خوفزدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اچانک ایک چوہا کمرہ عدالت میں گھس آیا۔
بعض سائلین چوہے کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے جبکہ کئی لوگ اس کی مستیوں پر محظوظ ہوتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق چوہا عدالت میں مسلسل چھلانگیں لگاتا رہا اور پھر اچانک نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
اس دوران کمرہ عدالت میں اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت میں چوہے کی آمدورفت قیمتی عدالتی ریکارڈ کے لیے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔