بلوچستان کے لئے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو اختتامی سیشن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، متحدہ عرب امارات نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی ہے، چین کو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، امید ہے چین اس پر غور کرے گا۔ صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے، آج دنیا میں تجارتی جنگ جاری ہے، تجارت ہی کسی ملک کو گروتھ بڑھاتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب کیا نکلا؟
صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور سبکدوش سفیر کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریا سبکدوش صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی