نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل وزارتی اجلاس کے موقعے پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ ملاقات روایتی گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی جو پاک چین دوستی کا خاصہ ہے۔

دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات بشمول سی پیک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور بنیادی مسائل بشمول جموں و کشمیر پر چین کی مستقل و غیر متزلزل اور حمایت پر پاکستان ان کا شکر گزار ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چیری وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے بنیادی مسائل اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنی مضبوط حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور عوام کی خواہشات کی روشنی میں چین پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کی مستحکم ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے سی پیک کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ اس کے مشترکہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر قریبی اسٹریٹجک رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پاک چین تعلقات پاکستان چین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پاک چین تعلقات پاکستان چین ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ کو مزید چین کے کے لیے

پڑھیں:

بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہی دہشت گردی ہے۔

 ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا،ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت  سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر چلائے۔ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ اپنے معاہدے کی ذمے داریوں کو  پورا کرے۔

 علاوہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ پاک بھارت قیدیوں کی فہرستیں یکم جولائی کو ایکسچینج کی گئی ہیں۔ 2008ء  کے کونسلر ایکسس ایگریمنٹ کے تحت فہرستیں شیئر کی گئیں۔ پاکستان نے 246 قیدیوں کی لسٹ ہندوستان ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

 ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستانی قیدیوں کی لسٹ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ پاکستانی قیدی کی حفاظت کریں اور ان کا خیال رکھا جائے،ہفتہ وار بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ای سی او کا 17 واں اجلاس آذربائیجان میں ہوا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کویتی ویزوں کاحصول مزید آسان بنانے کیلئےجدید الیکٹرانک سسٹم متعارف

 علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مزید بہتر تعلقات بنانا چاہ رہے ہیں۔ پاک افغان تعلقات میں بنیادی مسئلہ دہشت گردی ہے۔ ہندوستان اسی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ افغانستان کے ساتھ یہ باتیں شیئر کی ہیں۔ افغانستان کے اندر دہشت موجود ہیں۔
 
 

حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،شہبازشریف

متعلقہ مضامین

  • بھارت سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر بحال کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں، پاکستان
  • چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد
  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • ترک وزیر خارجہ کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کاامکان
  • سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ایئر چیف مارشل سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات، فضائی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر گفتگو
  • جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت‘پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
  •    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ