کرم میں قافلوں پر فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور:
حکومت خیبرپختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرایا جائے گا، یہ فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہے، تاکہ سرچ آپریشنز کے دوران لوگوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
صوبائی حکومت نے کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے اوربے امنی ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کل کے واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جبکہ بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا فیصلہ کیا میں ملوث کے خلاف گیا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست کی تحریک شروع کرنے کا پلان تیار
ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گااور ریلی نکالی جائے گی، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع
پارٹی رہنماؤں کا سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار،صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنمائوں کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں۔پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس آج متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو گئے ہیں اور مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔