حکومت ڈاکوئوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے ،حافظ غیور احمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سندھ پر ڈاکوئوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خود ڈاکوئوں کی سر پرست بنی ہو ئی ہے۔ یہ بات انہوں نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف مظاہرے کو حکومت کو سپورٹ کرنی چاہیے تھی اور مظاہرے میں خود بھی شامل ہوکر ثابت کرنا چاہیے تھا کہ وہ ان ڈاکوئوں کے خلاف ہے اور سندھ میں امن وامان قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے بر خلاف حکومت سندھ نے جما عت اسلامی کے مثبت اقدام کے خلاف ایف آئی درج کرکے ثابت کردیا کہ ڈاکوئوں کی سرپرستی کون کررہا ہے اور مظاہرے سے سب سے زیادہ کون پریشان ہوا ہے۔ ہم شروع سے یہ بات کر رہے ہیں کہ حکومت کی سرپرستی کے بغیر سندھ کے اندر ڈاکوراج نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس جھوٹی ایف آئی آر کو نہ صرف ختم کرے بلکہ اس کے درج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ اجتماع سے حماد علی سندھی، طاہر اسامہ اور عبدالحمید شیخ سمیت دیگررہنماوں نے خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ