سعودیہ کی پاکستان کیلئے سفری مواقعوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میںنمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت سال2025کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں10سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائیگا۔گزشتہ برس فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں16فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سے فضائی کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔نئی منازل میں یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یومیہ بنیادوں پر پروازیں اور حج/عمرہ خدمات دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تبادلے کو فروغ ملتا ہے۔سعودیہ کے عالمی نیٹ ورک کی توسیع پاکستانی مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی اور انہیں پاکستان سعودی عرب سفر کے لیے مزید پروازیں، منزلیں اور سہولت فراہم ہوں سکیں گی۔سعودیہ کے نیٹ ورک میںشامل ہونے والے نئے مقامات میںویانا(آسٹریا)، وینس (اٹلی)، لارناکا (قبرص)، ایتھنز اوربراکلیون (یونان)، نیس (فرانس)،ملاگا(اسپین)،بالی(انڈونیشیا)،انطالیہ(ترکی)،العالمین(مصر)، اور سلالہ(عمان)شامل ہیں۔یہ مقامات سعودیہ کے موجودہ چار براعظموں پر مشتمل 100سے زائد عالمی نیٹ ورک کو مزیدوسعت دیںگے۔سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی آپریشنل کامیابی کے بعدہم نے 2025 کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان ترتیب دیا ہے تاکہ مسلسل بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی نیٹ ورک
پڑھیں:
وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا، وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں، اور اس کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین بی ایس-1 تا 22 پر ہو گا۔
ترجمان وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق فی الحال 6 بڑے اسٹیشنز پر کیا گیا ہے، وزارت کے مطابق بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے قابلِ قدر ریلیف ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے فیصلے کو ملازمین کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت اور فلاح کے لیے پُرعزم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت17 ہزار 400 سرکاری رہائشی مکانات موجود ہیں جبکہ 43 ہزار سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار سرکاری رہائش کے منتظر ہیں۔