کراچی کے شہریوں کے لیے ڈمپر بدستور خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) خوفناک حادثات کے ایک سلسلے کے باوجود ڈمپر کراچی کے شہریوں کے لیے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان لاپرواہ گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مکینوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔حالیہ حادثات نے حکام کی جانب سے کراچی میں ڈمپروں کے آپریشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی عدم موجودگی نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا حکام مزید سانحات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔کراچی کے عوام صرف الفاظ کا نہیں عمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں کہ ڈمپر ڈرائیور محفوظ اور ذمے داری سے ڈمپر چلائیں ۔ اس حوالے سے سخت ضابطوں کا نفاذ، باقاعدگی سے معائنہ کرنا اور ڈرائیوروں کو ان کی غفلت پر سزائیں دینا لازمی ہے ۔ محفوظ سڑکیں کراچی کے شہریوں کا حق ہے، اس حق کے تحفظ کو یقینی بنانا حکام کی ذمے داری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی جان کو محفوظ نہیں بنا سکی، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں، ان مسائل کو کوئی حل کرنے والا نہیں۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکیں موہنجوداڑو جیسی کر دی ہیں اور چالان امریکا جیسے لینے کی خواہش ہے، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں سے ٹوٹی سڑکوں سے گزرنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کے صبر کا بند ٹوٹ گیا تو اُس سیلاب میں سب حکومتیں بہہ جائیں گی، حکومت سندھ اپنی ناقص حکمت عملی اور ظلم و ناانصافی کے سلسلوں کو بند کرے۔