Jang News:
2025-08-06@10:36:35 GMT

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا،

پشاور میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں سرمایہ لگائیں۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند

حماس نے ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی یرغمالی ایویاتر ڈیوڈ کو غزہ کی ایک سرنگ میں قید دکھایا گیا ہے۔

القسام بریگیڈ، حماس کے مسلح ونگ، نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے راہداری مستقل طور پر کھول دی جائے اور امداد کی تقسیم کے دوران فضائی حملے بند کیے جائیں تو وہ یرغمالیوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے ریڈ کراس کو رسائی دیں گے۔

گذشتہ ہفتے فلسطینی اسلامک جہاد اور حماس نے غزہ میں قید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دونوں قیدی انتہائی کمزور حالت میں نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے ریڈ کراس کے سربراہ سے رابطہ کیا اور یرغمالیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں تعاون کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور امریکا کے درمیان 2 ہفتوں میں غزہ جنگ کے خاتمے پر اتفاق، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یرغمالیوں کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی زندگیوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ آئی سی آر سی نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی حالت کا جائزہ لینے، انہیں طبی امداد دینے اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں سہولت کے لیے فوری رسائی دی جائے۔

ویڈیو میں دکھائے گئے 21 سالہ روم براسلاوسکی اور 24 سالہ ایویاتر ڈیوڈ کو 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران قیدی بنایا گیا تھا۔ یہ دونوں ان 49 یرغمالیوں میں شامل ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی غزہ میں قید ہیں، جبکہ 27 یرغمالیوں کو ہلاک تصور کیا جاتا ہے۔

ویڈیو کے اجرا کے بعد اسرائیلی حکام نے حماس پر یرغمالیوں کو بھوکا رکھنے کا الزام عائد کیا، تاہم حماس کے مسلح ونگ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ قیدی وہی خوراک حاصل کر رہے ہیں جو جنگجو اور دیگر مقامی افراد کھاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

7 اکتوبر اسرائیلی یرغمالی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس بنیامین نتن یاہو حماس ریڈ کراس فلسطینی اسلامک جہاد

متعلقہ مضامین

  • بیروزگاری، معاشی عدم استحکام‘ 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
  • بیروزگاری، معاشی عدم استحکام! 6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے
  • پشاور ریلی، علی امین گنڈا پور خطاب کیے بغیر چلے گئے، کارکن مشتعل
  • علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، طارق فضل چودھری
  • حماس، ریڈ کراس کو اسرائیلی یرغمالیوں تک مشروط رسائی دینے پر رضامند
  • 5اگست کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے. علی امین گنڈا پور
  • بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا: علی امین گنڈاپور
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کے اعتماد کی وجہ سےمیں یہاں بیٹھا ہوں،علی امین گنڈا پور
  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
  • عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا