’’افعی الساحل‘‘: پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی مشق اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
راولپنڈی: پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق ’’افعی الساحل‘‘ کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے سعودی اور پاکستانی بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مشق کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا۔
مشق کے دوران دونوں افواج کی سپیشل آپریشن فورسز نے جدید فوجی آپریشنز میں حصہ لیا، جن میں آر پی جی اور مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلنگ، یرغمالیوں کی بازیابی، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس جیسے جدید فوجی طریقہ کار شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بڑھانا اور دونوں ممالک کی میری ٹائم سکیورٹی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔