سندھ وفاق کے اپنے حقوق پر واضح موقف رکھتا ہے،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
عمرکوٹ ( نمائندہ جسارت ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مانجھاکر میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ حمایتی اور ملک کی اہم سیاسی شخصیت نواب یوسف تالپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں نواب یوسف تالپور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی زندگی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور آمریت کے خلاف اپنی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ ان کا سندھ کے پانی اور دیگر مسائل پر مضبوط موقف تھا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ اپنے حقوق کے بارے میں واضح موقف رکھتے ہیں اور جب بھی سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا دباؤ یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور وفاقی حکومت کو سندھ کے جائز حقوق پورے کرنا ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن نے سندھ کی صحت کے شعبے پر بھی بات کی اور کہا کہ پورے پاکستان سے لوگ سندھ میں علاج کرانے آتے ہیں جبکہ سندھ کے لوگ دوسرے صوبوں میں نہیں جاتے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ سندھ میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولتیں پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں نہیں ہیں۔ نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات اور ان کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کا انتقال ایک بڑا سیاسی نقصان ہے۔
عمر کوٹ: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کرتے ہوئے کہ سندھ سندھ کے
پڑھیں:
اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والے وفد میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر قاضی شامل تھے، جنہوں نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے، علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ پرنٹ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور جعلی خبروں کے خلاف عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer