ڈی آئی جی سکھر کی ہدایت پر پولیس اور رینجرزکا کچے میں مشترکہ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی آئی جی سکھر کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر پچھلے 3/4 ہفتوں سے ضلع گھوٹکی کے کچہ میں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی کمانڈ میں شر گینگز کے اغواء کاروں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔آج بھی سب ڈویڑن رونتی کے تھانہ شھید دین محمد لغاری کی حدود میں موریو سونانی شر، چاندی سونانی شر گینگز کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔پولیس رینجرز اور اغواء کاروں کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری پولیس اور رینجرز کی جانب سے سونانی شر گینگز کا گھیرا تنگ کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے چاندی شر،موریو شر،حفیظ شر،گلی شر،سائینداد شر،شبو شر،قائم شر اور احمدو شر کے 15 سے زائد ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا ہے۔تقریباً 02 ہفتے قبل موٹر وے پہ حملہ کر کے ان ہی سونانی گینگز کے اغواء کاروں نے ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ پولیس اور رینجرز نے بروقت پہنچ کر ناکام بنا دی تھی، اس کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے ان کے خلاف کامیابی کے ساتھ مسلسل آپریشن جاری ہے۔اس کامیاب آپریشن میں متعدد اغواء کار/ڈاکو شدید زخمی ہو چکے ہیں پولیس و رینجرز کی جانب سے کچہ ایریا کے تمام خارجی و داخلی راستوں کو سیل کر کے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے متعدد اغواء کار/ڈاکو پولیس کے خوف سے خود کو پولیس کے پاس پیش ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رینجرز کی جانب سے پولیس اور رینجرز
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔