Daily Ausaf:
2025-09-18@13:14:44 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 60 رنز سے شکست دیدی۔گزشتہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور کیویز نے ول ینگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 320 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب سے ہی پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کن رہا، بابراعظم نے 90 گیندوں پر 64 اور خوشدل شاہ کے 69 رنز کے علاوہ کوئی پلئیر ففٹی اسکور نہ کرسکا اور یوں پاکستانی اننگز محض 47.

2 اوورز میں 260 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ہوم گراؤنڈ اور میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان کو اگلا میچ میں روایتی حریف بھارت کیساتھ دبئی 23 فروری کو کھیلنا ہے اس میچ میں گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار ہے۔اگر قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو وہ ایونٹ سے باہر ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بنگلادیش اور بھارت کیخلاف میچز میں لازمی جیت درج کرنا ہوگی۔دو جیتوں کے علاوہ، پاکستان کو نیٹ رن ریٹ پر بھی نظر رکھنی ہوگی کیونکہ ایسا امکان ہوسکتا ہے کہ 3 ٹیمیں 2، 2 جیت کے ساتھ گروپ کا اختتام کریں تو نیٹ ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہو۔

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کو میچ میں

پڑھیں:

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی

ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا  کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔

گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان حریف ٹیم پر حاوی رہا۔

 حمزہ یاسر نے 67ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو مزید سبقت دلوا کر مقابلہ 0-3 کردیا۔محمد عبداللہ نے3 منٹ بعد 70ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 کی واضح برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

پاکستان اپنے دوسرے گروپ میچ میں جمعہ کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گا۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • 82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!