بارشوں اور دھند کے سبب بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
بارشوں اور دھند کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر دھند سے حدِ نظر متاثر ہے۔
لاہور ایئر پورٹ کے اطراف گرج چمک اور پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازوں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو منسوخ کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر آمد اور روانگی کی 14 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی 6 پروازیں منسوخ
پڑھیں:
سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں