Jang News:
2025-04-25@11:16:46 GMT

پنجاب: بیشتر اضلاع میں بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

پنجاب: بیشتر اضلاع میں بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

—فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 17، راولپنڈی میں 23، اٹک میں 22، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں8، سیالکوٹ میں9،  گوجرانوالا، قصور اور گجرات میں 14، 14، شیخوپورہ میں 12، جہلم اور جھنگ میں17، 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ادھر اوکاڑہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، منڈی بہاءالدین، ساہیوال اور ملتان میں بھی بارش ہوئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا اسپیل 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواں کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 چند مقامات پر برف کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور وادیاں برف سے ڈھکے حسین مناظر پیش کر رہی ہیں۔

آزاد کشمیر میں وادیٔ نیلم، وادیٔ لیپہ، ضلع حویلیاں، راولاکوٹ  سمیت سیاحتی مقامات پر برف باری نے نظارے دلکش کر دیے ہیں۔

بالائی وادیٔ نیلم، کیل، تاؤ بٹ، سرداری اور ہلمت میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں۔

خیبر پختون خواں میں مالم جبہ، کالام، نتھیا گلہ اور ایوبیہ میں چاروں طرف برف ہی برف ہے۔

 ادھر شمالی وزیرستان میں خشک سالی کے بعد بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی ہے، صوابی، کرک، ہنگو سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

 گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی برف باری کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے معیشت تباہی کا شکار۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے معیشت تباہی کا شکار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی

مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آؤٹ سے لاکھوں افراد بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 2019کے بعد سے زرعی مصنوعات کی ترسیل پر پابندیوں کے باعث معیشت کو 400 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچا۔بھارتی پالیسیوں سے سیاحتی شعبے کو 100 کروڑ سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق تجارتی بندشوں سے کشمیری تاجروں کی آمدنی میں 60 فیصد کمی ہوئی۔ جب کہ زرعی مصنوعات پر پابندیوں نے کسانوں کو شدید مالی بحران میں دھکیل دیا۔

اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کی بندش نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی متنازع پالیسیوں سے 2019 کے بعد سے بے روزگاری کی شرح 20 فیصد تک اضافہ ہوا۔بھارتی فوج کی مسلسل موجودگی مقبوضہ کشمیر میں معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

 کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق بھارت کی جانب سے وسائل پر قبضے اور نگرانی نے مقبوضہ وادی کو شدید معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا۔

کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ مشکلات ان کے آزادی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کشمیر کشمیر چیمبر آف کامرس مقبوضہ کشمیر مودی سرکار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • مودی سرکار کی پالیسیاں مقبوضہ وادی میں اقتصادی بحران کا سبب بن گئیں
  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا خمیازہ؛ مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہی  کا شکار
  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
  • این ڈی ایم اے قائمہ کمیٹی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا: اجلاس میں شکوہ
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان