بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ٹریبیونل تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی بلوچستان سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبیونل تشکیل دے دیا۔
الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان پر مشتمل ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ٹریبیونل سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائے گا۔
بلوچستان سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب 8 مارچ کو ہوگا۔
واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے سینیٹر استعفے کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست خالی ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلوچستان سے سینیٹ کی
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔