Express News:
2026-06-03@08:21:20 GMT

کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی:

بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ، مشتعل مکینوں نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا ،متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ 

اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ جان لیوا حادثہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی بروہی گوٹھ میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے آیا تھا اور ریورس کرتے ہوئے علاقے کا لڑکا پہیوں تلے آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 10 سالہ صائم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر اپنے قبضے میں لے لیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچل کر زندگی بازی ہار نے والے نوعمر صائم کے اہلخانہ پر تو جیسے قیامت ہی ٹوٹ پڑی ، والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد متوفی کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئی۔ 

اس موقع پر علاقے کی خواتین بھی شدت غم سے نڈھال ہوگئیں ، اہل محلہ کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ رہائشی علاقے میں قائم فیکٹریوں پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا جہاں واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے آتے رہتے ہیں۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں میٹھا پانی تو ناپید ہے اسی وجہ سے مکین فلٹر پلانٹ سے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں ، عباسی شہید اسپتال میں متوفی کے تایا عبدالرزاق نے بتایا کہ متوفی صارم 3 بہنوں اور 2 بھائیوں میں سب سے بڑا اور چوتھی کلاس کا طالبعلم تھا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں فیکٹریوں میں واٹر ٹینکر آتے رہتے ہیں اور بچوں کو روزانہ ہی خطرے سے خود کو بچانا پڑتا ہے، حادثے کا ذمہ دار ٹینکر بھی فیکٹری میں پانی سپلائی کرنے آیا تھا ، متوفی صائم فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گیا تھا کہ اس جان لیوا خونی حادثے کا شکار ہوگیا ، متوفی کے والد ریسٹورنٹ میں ملازمت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
  • گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد