غریب وناداربیوہ خواتین کو 80گزکا پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیھ گنجو ٹکر تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کا ایک اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبدالمجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس لطیف آباد نمبر6 حیدرآباد میں منعقد ھوا اجلاس میں سوسائٹی ممبران و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبدالمجید بہلم نے کہا کہ سوسائٹی کے ممبران کی مشاورت سے یہ اعلان کرتا ھوں کہ سوسائٹی کی 11ایکڑ زمین پر فی ایکڑ زمین پر ایک ایک 80 گز کا پلاٹ ان غریب نادار پریشان پرسان حال بیواہ خواتین کو مفت پلاٹ الاٹ کیا جائے گا جن کے پاس اپنے ذاتی کوئی گھر نہیں ہیں جو کرایوں پر رہتی ہیں تاہم انہیں ڈولپمینٹ کی مد میں 3 لاکھ روپے اور رجسٹری کی مد میں جو بھی اخراجات ھونگے ادا کرنے ھونگے عبدالمجید بہلم نے کہا کہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کو حاصل کرنے کیلیے بڑی جدوجہد کرنی پڑی ھے اور اخراجات کی مد میں خرچہ بھی بہت ھوا ھے اور مزید اخراجات بھی ھونے ہیں ممبران اخراجات کی مد میں اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ مزید کام کو آگے بڑھایا جا سکے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائٹی کے کی مد میں
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔