فطرانہ، صدقہ صوم کم از کم 220 روپے ادا کیا جائے: اسلامی نظریہ کونسل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا رواں سال کیلئے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے 220‘ جو کے حساب سے 450 روپے‘ کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے‘ کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے ان امیر افراد کو گندم پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ اسی طرح پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم اداکریں۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطًا) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطًا) بنتا ہے۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید بتایا 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ جو کے حساب سے 13500 روپے، کھجور کے حساب سے 49500 روپے، کشمش کے حساب سے75000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 150000روپے اداکرنا ہوگا۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدقہ فطر و فدیہ صوم کے حساب سے
پڑھیں:
کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے: محسن نقوی
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اورصدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ڈھاکا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حادثے پر ہماری ہمدردیاں بنگلا دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کرکٹ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ہے،تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھیل ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا اہم ذریعہ ہیں،ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہمیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع میسر آتا ہے۔