لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے واہگہ بارڈر تک منتقلی کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کررہی ہے، ان ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو گزشتہ عرصے کے دوران پاکستانی سمندر میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار کے الزام میں پاکستانی اتھارٹیز نے گرفتار کیا تھا۔
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرکے انہیں بھارت واپس بھیجا جا رہا ہے، جیل سے رہائی کے وقت ماہی گیروں کو اخراجات کی معقول رقم سمیت تحائف بھی دیے گئے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔
پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔
تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی ہے کہ پائیکرافٹ نے صرف وہ ہدایات پہنچائیں جو انہیں اے سی سی آفیشلز نے گراؤنڈ پر دیں۔
اب سب کی نظریں بدھ کو پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر مرکوز ہیں کیونکہ 69 سالہ زمبابوین ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس میچ کے لیے بھی نامزد ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اگر پائیکرافٹ میچ آفیشل رہے تو ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اے سی سی، جس کے سربراہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہیں، میچ ریفری کی تبدیلی کر سکے گا یا نہیں، کیوں کہ عموماً آفیشلز کی تقرری آئی سی سی ہی کرتی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے تاحال آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی باضابطہ کمیونیکیشن موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔