جنید اکبر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو
تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے گزشتہ روز ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست دائر کرنے آیا ہوں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
جنید اکبر نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست دائر سے ملاقات کی بانئ پی ٹی پی ٹی ا ئی جنید اکبر
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔