9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں چین کی مشہور آئس کریم آگئی جسے کھا کر گلا خراب نہیں ہوتا، حیرت انگیز فارمولا، فرنچائز آپ بھی لے سکتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
مزید :