Nawaiwaqt:
2025-04-26@02:21:36 GMT

یوٹیلٹی اسٹورز یونینز کی حکومت کو مہلت

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

یوٹیلٹی اسٹورز یونینز کی حکومت کو مہلت

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے. جہاں یوٹیلٹی اسٹورز یونینز اور مینجمنٹ کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
یونینز کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے آڈرز واپس لیے جائیں اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔یونینز کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان غریب ورکرز کے چولہے ٹھنڈے کرنے سے گریز کرے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے 27 فروری تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہزاروں ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ورکرز الائنس نے اس موقع پر ایف بی آر سے یوٹیلٹی اسٹورز کے 12 ارب روپے ہرجانے سمیت فوری ادائیگی کی بھی درخواست کی۔ یونینز نے وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یوٹیلٹی اسٹورز

پڑھیں:

سپر اسٹورز اور سپر  مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی:

سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اس حوالے سے صارف تحفظ ایکٹ پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور  دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضروری اشیا کی قیمت کنٹرول،ذخیرہ اندوزی، منافع خوری روکنےاور کراچی میں تیار کردہ اوربرانڈڈ ضروری اشیا کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا ہے۔ کراچی میں اگلے ماہ تمام برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کردی جائیں گی۔

زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اشیا کی لاگت اور منافع کی شرح کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جائیں گی۔ انہوں نے قیمتوں کےمناسب ضابطے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اہل کراچی کو برانڈڈ اشیا مناسب قیمتوں پردستیاب کرانے اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا کراچی کے تمام سپر اسٹورز میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ
  • سپر اسٹورز اور سپر  مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ
  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • 10سال میں 23 سرکاری اداروں سے قومی خزانے کو 55 کھرب روپے کے نقصان کا انکشاف
  • آپ ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے ماریں، اتحاد ایسے نہیں چلتے: فیصل کنڈی 
  • حکومت کا مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • متنازع کینالوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
  • رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ