کرک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کرک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں آپریشن کیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مثر کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عفریت کی مانند ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ملک کے ہر شہری کو متحد ہونا ہوگا۔ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن، اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے ذریعے سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تو انہوں نے انہیں فون کر کے مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
شہباز شریف نے یاد دہانی کرائی کہ رواں برس مئی میں چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، اور افواج پاکستان کی بہادری اور مہارتیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور چترال کے عوام کی حب الوطنی کی بھی تعریف کی۔