کوئٹہ، خستہ حال لوکل بسز کیخلاف کارروائی، 25 بسز تحویل میں لے لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں سے 25 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گاڑیوں، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خلاف کارروائی تحویل میں لے کے خلاف گیا ہے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔
میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مظفرآباد میں انہوں نے خود کو ‘کشمیر کی بیٹی’ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا، حالانکہ ان کی خاندانی جڑیں کشمیر سے وابستہ ہیں۔’ وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کا تعلق کشمیر سے تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ
انہوں نے کہا کہ میرپور پہنچ کر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ان کی روایت ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی منصوبوں، اورنج لائن، الیکٹرک بسوں، جدید اسپتالوں، گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی، راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولیات کی ضرورت ہے، اور یہ سہولیات صرف وہی قیادت فراہم کر سکتی ہے جسے عوام نے بارہا خدمت کا موقع دیا اور جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں، تاہم عوام کی حمایت کے باعث وہ سیاسی میدان میں ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو الگ کر دیا جائے تو آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام بہت کم رہ جائیں گے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بناتے وقت تو سب کامیابی کے دعوے کرتے ہیں، لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی باری آتی ہے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جن سڑکوں کے ذریعے عوام جلسے میں پہنچے ہیں، وہ بھی نواز شریف کے دورِ حکومت میں تعمیر کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ میرپور کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسیں بھی تحفے کے طور پر دی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر الیکٹرک بس ایئرپورٹ مریم نواز مسلم لیگ ن میرپور نواز شریف