WE News:
2025-06-09@12:57:10 GMT

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل

کبریٰ خان اور گوہر رشید پاکستان کے 2 معروف اداکار ہیں جو اس وقت اپنی شادی کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جوڑی کے نکاح کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا تھا، ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، دونوں اداکاروں نے 10 سال کی گہری دوستی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔

 شوبز برادری اور ان کے مداح اداکاروں کی شادی پر خوش اور پرجوش ہیں، اب اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

گوہر اور کبریٰ اپنی سادہ اور خوبصورت نکاح کی تقریب میں شاندار لگ رہے تھے۔

جمعے کے روز دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریب کراچی میں ہورہی ہے، تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے کئی دوست شریک ہیں۔

 تقریب میں شہزاد شیخ، حنا میر، عائشہ خان، مومل شیخ اور دیگر کو دیکھا گیا۔ کبریٰ خان نے تقریب میں ہلکے سبز رنگ خوبصورت لباس پہنا تھا، جب کہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض پہنی تھی اور ایک خوبصورت شال کندھوں پر لٹکا رکھی تھی۔

دونوں اداکار اور ان کے اہلخانہ اس پرمسرت موقعے پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی تقریب کی شادی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

 راؤ دلشاد :وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعائیں کیں اور خاص طور پر غزہ کے عوام کی حفاظت اور سکون کے لیے دعا کی۔
 وزیراعظم کاپاکستان وبھارت کےدرمیان حالیہ بحران کےدوران عمان کےمؤقف پرسلطان کا شکریہ ادا کیا۔کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئےدعوت دی۔

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمان کےسلطان نےدعوت قبول کرتےہوئےوزیراعظم کوبھی سرکاری دورہ کرنےکی دعوت دی۔

دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • ماورا اور امیر کی عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں
  • چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • عید الاضحیٰ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی خوبصورت تصاویر وائرل
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، شیخ رشید
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید
  • آسٹریلیا کے شہر میلبرین میں رنگا رنگ چاند رات پارٹی
  • تحریک انصاف سیاسی جماعت ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، بیرسٹر گوہر