چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کی شاندار فتح، افغانستان کو 107 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا بڑا ٹارگٹ بناکرمخالف کو مشکل میں ڈال دیا۔
جنوبی افریقہ نے پروٹیز کی شاندار بیٹنگ کی، رائن رکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹیمبا بووما نے 58 رنز بنائے، اسی طرح ???? راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ???? ایڈن مارکرم 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
316 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رحمت شاہ 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، تاہم کوئی دوسرا بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، راشد خان اور عظمت اللہ عمر زئی نے 18، 18 رنز بنائے، ????رحمان اللہ گربز 10، نور احمد 9 جبکہ کپتان حشمت اللہ شاہدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پروٹیز کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کی بیٹنگ لائن کو بے بس کردیا، کیگیسو رباڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسی طرح وائین ملڈر اور لُنگی اینگیڈی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
جنوبی افریقا کی اس فتح کے بعد ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں، جبکہ افغانستان کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔
اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔