سندھ‘میٹرک امتحانی شیڈول میں ردوبدل پر اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم کی جانب سے سندھ میں مارچ سے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم نے مارچ میں 9ویں،10ویں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے لیے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کرائیں جائیں۔ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف
پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔
سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔
چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی، ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔