راشد نسیم کی زیر صدارت جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہو ر (نمائندہ جسارت)صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابات اور حلقہ بندیوں کی تیاریوںکا جائزہ لیا گیا۔ تجاویز، ترامیم اور اعتراضات زیر بحث آئے اور ان پر فیصلے کیے گئے۔صدر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی مدت ختم ہونے سے 15 روز قبل تک انتخابی عمل کو مکمل کر لیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔