پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کے تناظر میں توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا
کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیئے گئے۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں توشہ خانہ اسکینڈل حساس اور متنازعہ ہے حکومتوں کے دوران اعلیٰ عہدیداران کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ماضی میں کئی سیاسی رہنماؤں پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں اس کیس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی گئی ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری قانونی و آئینی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
 امریکی صدر کا ایک اور کھڑاک، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف عہدے سے فارغ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پبلک اکاو نٹس کمیٹی توشہ خانہ کیا جائے پی اے سی
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔